1 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان میں نامعلوم افراد نے ایک اور صحافی کو قتل کردیا ہے ۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے  کل شام سینئر صحافی محمود جان آفریدی پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیا ۔
مقامی عہدیدار کے مطابق موٹر سوار مسلح افراد نے قلات میں بس اڈے پر محمود جان آفریدی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ حکام نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی قرار دی ہے۔
محمود جان آفریدی پریس کلب قلات کے صدر تھے اور وہ شعبہ صحافت سے 20 سال سے وابستہ تھے۔
اس سے قبل پاکستان میں مسلح افراد نے ایک نجی ٹی وی کے نامہ نگار کو بھی قتل کیا تھا ۔